اشتہار

ایسا میوزیم جہاں ہر طرف آئسکریم بکھری ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: آئسکریم ایسی چیز ہے جو تقریباً ہر عمر کے لوگوں کو پسند ہوتی ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئسکریم کا میوزیم بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں بنائے جانے والے آئسکریم میوزیم کی تعمیر کا فیصلہ گزشتہ سال کیا گیا تھا تاہم اب یہ تعمیر ہوگیا ہے جہاں ہر جگہ کو آئسکریم سے سجایا گیا ہے۔

آئسکریم میوزیم میں ہر عمر کے فرد کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے، جب سے یہ جگہ عوام کے لیے کھولی گئی یہاں عوام کا تانتا بندھ گیا ہے اور لوگ دیوانہ وار آئسکریم کھانے کے لیے آرہے ہیں۔

- Advertisement -

اس میوزیم مختلف اقسام کی آئسکریم رکھی گئی ہیں تاہم میوزیم کی خوبصورتی دیواروں پر مختلف چاکلیٹس، ٹافیوں، سکوپ اسپون جیسی دلچسپ چیزیں آویزاں کی گئیں ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’اُن کا یہ تجربہ کامیاب رہا جس کی بے حد خوشی ہے، یہاں بچے اور بڑے اپنی پسند کی آئسکریم شوق سے کھانے آتے ہیں مگر اسے عام عوام کے لیے صرف 29 مئی تک کھولا گیا ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں