اشتہار

ہزاروں سال قدیم نایاب انسانی مجسمے

اشتہار

حیرت انگیز

منیا: مصر کےمحکمہ اثار قدیمہ نے نیلی ویلی میں کھدائی کے دوران ہزاروں سال قدیم درجنوں نایاب مجسمے دریافت کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے صوبہ منیا میں کھدائی کے دوران درجنوں نئے مجسمے دریافت ہوئے، آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجسمے 332 قبل از مسیح دور کے ہوسکتے ہیں جب سکندر اعظم نے مصر کو فتح کیا تھا۔

قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر کے مطابق صلاحالخولی کے مطابق ان ممیوں میں 12 اچھی حالت جبکہ بقیہ بوسیدہ حالت میں ہیں،قاہرہ یونیورسٹی کے طلباء نے ریڈار کے ذریعے اس جگہ کا کھوج لگایا تھا۔

- Advertisement -

Egypt-1

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مصر کی تاریخ میں پہلی بار تونا ال غبل کے قریب سے مجسمے دریافت ہوئے، کھدائی کے دوران مجسموں کے علاوہ مختلف مینار اور دیگر چیزیں بھی برآمد کی گئیں۔

Egypt-2

وزیر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قائرہ سے 220 کلومیٹر دوری پر یہ مقام واقعہ ہے جہاں سے یہ مجسمے ملے، یہ بہت قیمتی مجسمے ہیں تاہم ان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Egypt-3

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام مجسموں کو اپنی تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کردیا، دریافت ہونے والے مجسموں کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں