اشتہار

کشمیری شہری کو جیپ کے آگے باندھنے والے میجر کے لیے اعزازی میڈل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیری کو گاڑی کے آگے باندھنے والے میجر کو اعزازی میڈل سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی میجر نے نہتے کشمیری باشندے کو اپنی گاڑی کے آگے باندھ کر گھمایا تھا۔ اس واقعے کی تصویر دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور دنیا بھر کی جانب سے بھارتی فوج پر لعن طعن کی گئی۔

اب بھارتی آرمی چیف نے میجر نتین گو گوئی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اسے اعزازی میڈل سے نواز دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں 12 اپریل کو پیش آیا تھا جہاں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیاگیا ، ساتھ ساتھ جیپ سے اعلان بھی نشر کیا جاتا رہا کہ پتھر مارنے والوں کا ایسا حال ہوگا۔

واقعے کے بعد بھارتی پولیس بھارتی فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، مقدمہ  ضلع بڈگام کے بیروا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، مقدمے میں  بھارتی فوج کی 53 راشٹریا رائفلز کو نامزد کیا گیا۔

بھارتی میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم

 پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

بعدازاں بھارتی فوج کی جانب سے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی جس نے تحقیقات کے بعد میجر کو کلین چٹ دے دی اور اعلان کیا کہ کورٹ مارشل کا سوال پیدا نہیں ہوتا اور اب بھارتی آرمی چیف کی جانب سے مذکورہ میجر کو اعزازی میڈل سے نواز دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں