اشتہار

پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں‘ چودھری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثارنے اعلان کردہ انتہائی اہم پریس کانفرنس ‘ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے سبب ملتوی کردی‘ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کے ایسے ماحول میں سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خاں نے گذشتہ روز کمر کے درد کےسبب منسوخ کی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں انتہائی تکلیف میں ہوں اور اس کی وجہ صحت نہیں بلکہ وہ معاملات ہیں جوکہ آپ کے علم میں ہیں

وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خاں نے عادت کے برخلاف کھڑے ہوکر صحافیوں سے گفتگو کی‘ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے کمر میں تکلیف تھی اور کل میں اس حالت میں نہیں تھا کہ آپ سے گفتگو کرسکوں۔


چودھری نثارکو جانتا ہوں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘ جاوید ہاشمی


 انہوں نے ارفع کریم ٹاور کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعے کے بعد میں سیاسی معاملات پر اظہارِ خیال نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے‘ چودھری نثار نے متاثرین کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردری کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ کہ سیاسی معاملات پر کل یا پرسوں بھی بات ہوسکتی ہے‘ میں اس معاملے کو منسوخ نہیں کررہا بلکہ ملتوی کررہاہوں‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت کچھ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا تھا‘ فی الحال قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں