اشتہار

ایئرپورٹ کے قریب رہائش سنگین طبی خطرات کا باعث

اشتہار

حیرت انگیز

کسی شہر میں ایئرپورٹ کے قریب کے علاقے نسبتاً شہر سے دور اور پرسکون ہوتے ہیں اور بعض افراد وہاں رہائش رکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں ایئرپورٹ کے نزدیک رہائش رکھنا آپ کو سنگین طبی خطرات میں مبتلا کرسکتا ہے؟

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہوائی جہاز سے خارج ہونے والی گیسیں اور دھواں عام گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں سے کہیں زیادہ مہلک ہوتا ہے اور یہ آپ کو نہایت آسانی سے کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایئرپورٹس پر جاری ایوی ایشن سرگرمیاں نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے سخت مضر ہے۔

- Advertisement -

یہ گیس ماحول کے لیے بھی بے حد نقصان دہ ہے جو سورج کی تابکار شعاعوں سے بچانے والی اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ یہ تیزابی بارشوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس دھویں اور زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے افراد میں گلائیوبلاسٹوما کے خلیات بھی پائے گئے جو ایک قسم کا دماغی کینسر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کی آس پاس کی فضا میں موجود زہریلے اجزا کینسر کے علاوہ سانس کی بیماریوں، جگر کی خرابی، امراض قلب اور پیدائش میں نقائص کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

اعصابی نظام کو نقصان

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے قریب رہنے کا سب سے بڑا نقصان مستقل شور سے اعصابی نظام کو پہنچنے والا خطرہ ہے جو ایئرپورٹ کے قریب رہائشیوں اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دن میں کئی بار جہازوں کا شور سننے کی صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ یہ شور اعصابی تناؤ اور مزاج میں چڑچڑے پن میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے تک پر شور مقامات پر وقت گزارنا آہستہ آہستہ سماعت کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جب تک آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کی سماعت کھو رہی ہے، اس وقت تک بہت سے خلیات تباہ ہوچکے ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت بحال نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: شور سے بہری ہوتی سماعت کی حفاظت کریں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں