تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کابل میں‌ مسجد پر خودکش حملہ،فائرنگ، 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کابل کی مسجد پر خود کش حملے اور فائرنگ میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے، داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں اہل تشیع افراد کی ایک مسجد پر تین مسلح افراد نے حملہ کردیا، ایک حملہ آور نے خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دو مسجد میں داخل ہوگئے جو بعدازاں چار گھنٹے طویل مقابلے کے بعد  سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل میں واقع امام زماں مسجد پر حملہ دوپہر میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر باہر نکل رہے تھے، ایک حملہ آور نے اسی وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ بقیہ حملہ آور مسجد میں داخل ہوگئے اور انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔


کابل: مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی


ترجمان نے مزید بتایا کہ چار گھنٹے کے مقابلے کے بعد فورسز نے مسلح شخص کو مار ڈالا۔


افغانستان، مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، 30 زخمی


وزارت صحت کے ترجمان اسماعیل نے بتایا کہ اب تک کم ازکم 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 40 زخمی ہیں، قبل ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مرنے والوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔


دہشت گردی کابل مسجد حملہ: شہدا کی تعداد 32 ہوگئی


سی این این کے مطابق داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کے گروپ نے حملہ کیا۔

افغانستان میں رواں ماہ مسجد پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں دورانِ نماز خودکش حملے کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -