اشتہار

متحدہ عرب امارات : بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہےگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اینڈ سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق گزشتہ روز ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے مختلف شہر وں میں دبئی،شارجہ ،عجمان،فجیرہ اور راس الخیمہ میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اینڈ سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں