اشتہار

طاقتور سمندری طوفان ارما آج ہیٹی سے ٹکرائے گا، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : طاقتور سمندری طوفان نے کیریبین جزائر باربودا اور سینٹ مارٹن کو ملیا میٹ کردیا، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی، طوفان آج ہیٹی سے ٹکرائے گا جبکہ کیٹیگری پانچ کے طاقتور طوفان کی اگلی منزل بہاماس، فلوریڈا اورجارجیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا بد ترین طوفان ارما کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفان آج ہیٹی سے ٹکرائے گا، جہاں موسلادھار بارشیں شروع ہوچکی ہیں، سمندری طوفان نے جزیرے بربوڈا ، سینٹ مارٹن، پورٹوریکو کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، بربوڈا جزیرے کا پچانوے فیصد حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ڈومینیکن ریپلک بھی طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔

- Advertisement -

شدید طوفان کے باعث جزیرہ سینٹ مارٹین میں ایک اندازہ کے مطابق 60 سے لے کر 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ جزیرے پر دنیا کا مشہور ایئرپورٹ پرنسز جولیانا بھی زد میں آگیا ، طوفان کی زد میں آکر اب تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

کیٹیگری پانچ کےطاقتور طوفان اِرما نے بہاماس، فلوریڈا اور جارجیا کا رخ کرلیا ہے، ہیٹی اور ہاماس میں طوفان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے، کیوبا میں طوفان سے بچنے کیلئے سمندر کنارے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

امریکہ کے محکمہ موسمیات نے ارما کو کیٹیگری پانچ کا طوفان قرار دیا ہے، جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان کے زیر اثر چلنے والی ہواؤں کی شدت 298 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ارماگذشتہ ایک دہائی میں دو سو پچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کیساتھ آنیوالا بد ترین طوفان ہے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر طوفان ارما کی شدت میں کمی نہ آئی تو وہ میامی سے جیکسن ول تک فلوریڈا کی پوری مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کر سکتا ہے، طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ میامی اور دیگر علاقوں سے لوگوں کا بڑی تعداد میں انخلاء شروع کیا جاچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق طوفان سے تین کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں