اشتہار

کراچی میں جیبوں کا صفایا کرنے والے بچوں کا گروہ سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں چوری کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں بچوں کے ڈائپر کی خریدار ی میں مصروف گاہک کی جیب کا صفایا بچوں نے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ‘ جب ایک شہری اپنے بچوں کے لیے ڈائپر خرید کر فارغ ہوا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اپنے موبائل سے ہاتھ دھوچکا ہے۔

پیسے چوری کرنے والے چوہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل*

دوکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ پڑتال کرنے سے معلوم ہوا کہ اس شہری کی جیب کا صفایا کسی سکہ بند چور نے نہیں بلکہ کم عمر بچوں نے کیا ہے اور وہ بھی اتنی صفائی سے کہ نا گاہک کو خبر ہوئی اور نہ ہی سامنے موجود دوکان دار کو اس کارروائی کا پتا چلا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے پہل گاہک دوکاندار سے باتوں میں مصروف تھا ایسے میں ایک نوجوان گاہک کے برابر میں آکر کھڑا ہوتا ہے اور دوکاندار کو باتوں میں الجھاتا ہے‘ اس نوجوان کی آڑ میں ایک کم سن بچہ گاہک کی جیب تراش کر رفو چکر ہوجاتا ہے اور اسے کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واردات میں بچے نے گاہک کی جیب سےمحض موبائل فون نکالنے پر اکتفا کیا اور باقی اشیا پر ہاتھ صاف کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں