تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کم عمر سعودی نوجوان کے گھر اولاد کی پیدائش

ریاض: سعودی عرب کا نوجوان مملکت کا کم عمر والد بن گیا، خوشی سے جھومتے القیسی نے اولاد کو اللہ کی رحمت اور خصوصی تحفہ قرار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال قبل سعودی شہر تبوک سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ علی القیسی کی شادی اپنی 15 سالہ چچا زاد بہن کے ساتھ ہوئی۔

علی القیسی کے گھر شادی کے ڈیڑھ سال بعد بچے کی ولادت ہوئی جس کے بعد وہ سعودی عرب کا کم عمر ترین والد بن گیا۔ بیٹے کی پیدائش پر القیسی اور اُس کے والدین بہت خوش ہیں۔

کم عمر ترین والد بننے پر علی القیسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کا شکر گزار ہے کہ اُس نے عظیم نعمت اولاد سے نوازا، انہوں نے اولاد کو خدا کی رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

سعودی نوجوان جس وقت آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اہل خانہ نے اُس کی شادی کردی تھی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کچھ صارفین نے چھوٹی سی عمر میں شادی پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اس کی حمایت بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں شادی کے لیے بلوغت کی عمر مقرر کی گئی ہے تاکہ سرکاری طور پر لڑکا اور لڑکی کا ریکارڈ درج کیا جاسکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -