اشتہار

بھارت:‌ اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے سول سروس کے امتحان میں نقل کروانے کا الزام ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف جبکہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد کے گرلز ہائی اسکول میں سول سروس کا پرچہ جاری تھا کہ اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے کمرے سے ’جوائس جو‘ نامی امیدوار کو شک کی بنیاد نشست سے اٹھایا اور اُن کی تلاشی لینی شروع کی۔

خاتون کی تلاشی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ اپنا پرچہ نقل کر کے حل کررہی تھی، جوائس کے کان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگی ہوئی تھی جس کی مدد سے وہ اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھیں اور دوسری طرف اُن کے شوہر سوالات کے جوابات بتا رہے تھے۔

امیدوار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ خاتون بھارتی پولیس افسر سفیر کریم کی اہلیہ ہیں اور وہ اپنی بیوی کو موبائل کے ذریعے سوالات کے جواب بتارہے تھے، چھاپہ مار ٹیم نے خاتون کو پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

چینائی پولیس نے خاتون کے خلاف امتحان میں نقل کا دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور اُن کے شوہر (پولیس افسر) سفیر کریم کو تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار پرالزام ہے کہ وہ اپنی بیوی کو بلیوٹوتھ کے ذریعے سوالات کے جواب بتا رہا تھا اس لیے اُسے تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کیا گیا ہے تاہم اگر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سفیر کریم کو نوکری سے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون کے مطابق سول سروس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مختلف سرکاری محکموں میں اچھے عہدوں پر نوکریاں دی جاتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں