تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس، راحیل شریف کا خطاب

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دہشت گردی کے خلاف تشکیل دیے جانے والے اسلامی فوجی اتحاد کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی سربراہی میں تشکیل دیے جانے والے مسلم ممالک کے فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے وزرائے دفاع کی پہلی کانفرنس سعودی دارالحکومت میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ‘اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے، ہم امن و امان بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: اسلامی اتحاد‘ راحیل شریف کو این او سی جاری‘ سعودی عرب روانہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’41 ممالک کی افواج کا اتحاد کسی مذہب کے خلاف نہیں بلکہ ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے‘۔

اس موقع پر فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اسلامی اتحاد کسی فرقے یا ملک کے خلاف نہیں، اس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کرنا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، اسلامی اتحاد کو مربوط، منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی اتحاد سے پاکستان کی خارجہ پالیسی متاثر نہیں ہوگی: سرتاج عزیز

راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’رکن ممالک کے استعداد کار میں اضافے کے لیے مسلم اتحاد اپنا تعاون پیش کرے گا‘۔

اطلاعات کے مطابق افتتاحی اجلاس میں وزارتِ دفاع خرم دستگیر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اسلامی فوجی اتحاد 2 سال قبل قائم کیا تھا جس کی سربراہی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سپرد کی گئی ہے، فوجی اتحاد میں 41 ممالک شامل ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -