تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دبئی فریم کرائے گا رنگ و روشنی سے سجے پورے شہر کا خوبصورت فضائی نظارہ

دبئی : دنیا کے سب سے بڑا دیوہیکل فوٹو فریم کو یکم جنوری سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اس انوکھی اور منفرد فن تعمیر کے ذریعے لوگ 360 ڈگری پر پورے دبئی کا نظارہ کر سکیں گے۔

دبئی کو تعمیرات کی دنیا کا عجائب خانہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، فلک کوچھوتی خوبصورت اور دلکش عمارتیں اپنے ڈیزائن اور بلندی کی وجہ سے فن تعمیر کا انمول نمونہ تو ہے ہی وہیں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت بھی اس حیرت انگیز سرزمین پرسر اُٹھا کر کھڑی ہے جو چند برسوں صرف قبل ایک ریگستان تھی۔

زبیل پارک دبئی کے سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کو ’دبئی فریم‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ 150 میٹر بلند دو ٹاورز پر مشتمل ہے جسے 100 میٹر لمبے پل سے ملادیا گیا ہے، دونوں ٹاورز اور ان کے ملانے والے پل پر دلفریب نقش و نگار بنائے گئے ہیں جس سے اس شاہکار نے ایک فوٹو فریم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

دو نوں ٹاورز پر خود کار اور جدید لفٹس نصب ہیں جس کے ذریعے بلندی پر جاکر سیاح دبئی کا 360 ڈگری کے زاویے سے نظارہ کرسکیں گے جب کہ اس فریم کے ایک جانب نیا دبئی تو دوسری جانب پرانا دبئی شہر ہوگا اور سیاح اس حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوں گے، اس فریم کو عوام کے لیے یکم جنوری کو کھول دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹر سے بات کرتے ہوئے دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر حسین نے بتایا ہے کہ اس حیرت انگیز شاہکار نمونے کے دونوں ٹاورز کے ذریعے 500 فٹ کی بلندی پر پہنچیں گے اور وہاں سے دونوں پلوں کو ملانے والے بریج میں سے گزرتے ہوئے پورے دبئی کا فضائی نظارہ کرسکیں گے۔

دبئی فریم سے دبئی کی رنگینیوں اور خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے سیاحو ں کو پہلے سے بکنگ کروانا ہو گی اور بکنگ کے لیے ایک موبائل ایپ اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا رہی ہے، اس مقام کی سیر کے لیے ایک وقت پر صرف مخصوص تعداد میں سیاحوں کو جانے کی اجازت ہو گی جب کہ ٹکٹ کی قیمت 50 درہم اور بچوں کیلئے 30 درہم ہے تاہم تین سال سے کم عمر بچوں اور 60 سال سے زائدعمر کے بزرگوں کیلئے ٹکٹ مفت ہے۔

Comments

- Advertisement -