تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکا اور کینیڈا میں شدید ترین برف باری اور سردی، 9 افراد ہلاک

فلوریڈا : امریکا میں شدید ترین برف باری اور سردی کے باعث دریا جم گئے، فوارے منجمد ہو گئے، نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہے، فلوریڈا ، جارجیا، ورجینیا، شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ جبکہ مختلف حادثات میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسمان سے برستے برف کے گالوں نے ہر شے جما دی، کہیں فوارے جم گئے تو کہیں دریا جبکہ شاہراہیں، وادیاں اور مکان بھی برف سے ڈھک گئے ، کئی علاقوں میں درجہ حرات منفی تیس تک پہنچ گیا۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفبانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، فلوریڈا ،جارجیا،ورجینیا،شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، فلوریڈا میں تیس سال بعد برفباری ہوئی تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، سوئمنگ پول کا پانی برف بن گیا۔ جبکہ نیویارک میں فوارے بھی جم گئے ۔

جس کے باعث مختلف حادثات میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے مزید 12انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

امریکی موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کردیا ہے ، ادارے کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔

انتظامیہ نے برفانی طوفان کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

دوسری جانب کینیڈا بھی برفباری جاری ہے ، نیا گرا فال بھی منجمد ہوگئی، نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا، اسکول اور دفاتر بند کردیئے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -