تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شدید برف باری نے امریکا کو منجمد کردیا

واشنگٹن: امریکا میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے‘ برف باری کے سبب پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید برف باری کی ز د پر ہیں‘ واشنگٹن ‘ نیویارک اور بوسٹن سمیت کئی ریاستوں میں نظامِ زندگی منجمد ہوکر رہ گیا ہے ‘ کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے سبب آبشار اور تالاب برف میں تبدیل ہوچکے ہیں اور سارا منظر سفید چادر اوڑھ چکا ہے ‘ برف باری کے سبب پیش آنے والے حادثات میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان کے سبب 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں اور اب تک14 انچ برف پڑچکی ہے۔ مختلف ریاستوں میں چالیس سے زائد افراد برف باری سے براہ راست متاثر ہوکر اسپتالوں میں لائے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سردی کی یہ شدید لہر خلیج میکسیکو سے اٹھنے والے برف کے طوفان ’بومب سائیکلون‘ کے نتیجے میں جاری ہے اور اس سے نا صرف شمال مشرقی ریاستیں بلکہ فلوریڈا ‘ جارجیا اور دیگر ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی امریکا اور یورپ میں اسی نوعیت کا طوفان آیا تھا جبکہ اس سال موسمِ گرما میں بھی امریکا شدید سیلابوں کی زد میں  رہا ‘ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کا سبب کرہ ارض پر آنے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں جن میں سےاکثرو بیشتر کا سبب خود امریکا ہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد  دنیا کے ماحول کو بچانے کے لیے کیے گئے عالمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا‘ ان کا خیال تھا کہ یہ معاہدہ امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -