اشتہار

میں نسل پرست نہیں ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نسل پرست اور متعصب نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے افریقی ممالک کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں گولف کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جن لوگوں کے انٹرویو کیے گئے ہیں ان سب میں شاید وہ سب سے کم تعصب رکھنے والے شخص ہیں۔


ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر نے ہیٹی سمیت دیگر افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈیموکریٹک سینیٹر ڈک ڈربن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستانہ زبان استعمال کی ہے اور انہوں نے کچھ افریقی ممالک کو گھٹیا کہا تھا۔

ہیلری کلنٹن نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو افریقی ممالک کے حوالے سے توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نسل پرست کہا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سخت زبان استعمال کی تھی لیکن جو کچھ ان کے ساتھ منسوب کیا جارہا ہے وہ درست نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں