اشتہار

بغداد میں دوخود کش حملے،38افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایوی ایشن اسکوائر میں دو خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کے روز بارودی بیلٹیں باندھے دو خود کش بم باروں کے حملے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہو گئے۔

- Advertisement -

واقعہ بغداد کے وسط میں ایوی ایشن اسکوائر پر پیش آیا، حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بغداد کے شمال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے نزدیک بارودی بیلٹ باندھے ایک خود کش بمبار کے حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ ایوی ایشن اسکوائر یومیہ اجرت کے مزدوروں کے جمع ہونے کا مقام ہے جہاں وہ صبح سویرے پہنچ کر کام حاصل کرنے کے منتظر رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں