تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

بھارت کا جنگی جنون، پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بیلاسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے،17 میٹر لمبی اور دو میٹر وسیع میزائل 1.5 ٹن کے جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل 5 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساحلی علاقے میں کیا جانا والا میزائل تجربہ کامیاب رہا اور یہ تجربہ بھارتی وزیر دفاع نرملا شیترامن اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کیا گیا تاہم جوہری مواد لےجانے والے بیلاسٹک میزائل کا تجربہ کر کے بھارت نے خطے میں طاقت کے توازن کو تہس نہس کرنے کی مودی پالیسی پر گامزن ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

بیلاسٹک میزائل اگنی 5 کے تجربے کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع نرملا کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کے ساحلی علاقے پر واقع عبد الکلام  آزاد جزیرے پرآج صبح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور جوہری ٹیکنالوجی کی ریس میں بھاگتے اس دور میں اس میزائل کی اشد ضرورت تھی تاکہ جوہری حملوں کو ناکام بنانے اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔

میزائل تجربے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون وزیر دفاع نرملا شیترامن کا کہنا تھا کہ دور کے حدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا نام  ’اگنی 5‘  ہے جو بھارت کے سنہ 1980 میں شروع ہونے والے جوہری معاہدے کا حصہ اور اس پروگرام کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب بھارت کے ترجمان دفاع نے جارحانہ اور جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں بھارت کے لیے خطرہ ہیں جب کہ حالیہ برسوں میں بھارت کا چین کے ساتھ ہمالیہ سرحد پر چلنے والا تنازع بھی شدت اختیار کرچکا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے ساتھ مل کر جوہری میزائل کا پروگرام تیار کررہے ہیں جس کے لیے  بھارت نے ’اگنی 5‘  میزائل کا تجربہ کیا ہے.

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلے ’اگنی میزائل‘ کا  تجربہ 19 اپریل 2012 میں کیا تھا جب کہ دوسرا 15 ستمبر 2013 اور  تیسرا 26 دسمبر 2015، چوتھا  26 دسمبر 2016 کو کیا اور اب جمعرات کے روز  ’اگنی 5‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -