اشتہار

امریکہ: 160 سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں اور ویڈیو بنانے کا جرم،سابق ڈاکٹر کو 175 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

مشی گن : امریکہ میں جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کے جرم میں سابق ڈاکٹر کو ایک سو پچھتر سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں سابق ڈاکٹر پر جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت کی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لیری نصر سے کہا تمہاری موت کے پروانے پر دستخط کردئیے، تمہیں جیتے جی جیل کی چار دیوار سے باہر جانے کا حق حاصل نہیں۔

سماعت میں ڈاکٹر لیری نصر کی جنسی ہوس کی نشانہ بننے والی لڑکیاں بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے ساتھ پیش آنے افسوسناک واقعات بیان کیے جبکہ مقدمے کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

- Advertisement -

امریکی جمناسٹک ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر لیری نصر نہ صرف نابالغ جمناسٹک کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا بلکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

سزاسنائے جانے سے قبل لیری نصر نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی تھی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹرلیری نصر پر اولمپک گولڈ میڈلیسٹ سمیت ایک سو ساٹھ سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں کرنے کاالزام تھا۔

یاد رہے کہ 2016میں لیری نصر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گھر کی تلاشی کے دوران  ہزاروں کی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد اسے چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں 60 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں