اشتہار

لڑکا بن کرشادیاں کرنے والی بھارتی لڑکی گرفتار، فراڈ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اتر کھنڈ : بھارت میں جہیز کے حصول کیلئے دو شادیاں رچانے والی لڑکی پکڑی گئی، ملزمہ نے پہلی بیوی کے گھر والوں سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی بٹورے، جہیز کم لگا تو اس پر تشدد بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی نے لڑکا بن کر ایک نہیں بلکہ دو شادیاں رچا ڈالیں، شمالی اترپردیش میں بیوی کی مار پیٹ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کیا تو پولیس کی مار پڑنے سے پہلے ہی شوہر بول پڑا کہ وہ لڑکی ہے۔

پولیس نے اس کا طبی معائنہ کرایا تو اس کی تصدیق بھی ہوگئی، جس کے بعد یوپی کے تھانے میں مرد نما لڑکی کیخلاف فراڈ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملزمہ فیس بک پر کرشنا بن کر لڑکیوں سے دوستی کرتی اورپھر ان کو شادی کی آفر دیتی تھی،26سالہ کرشنا سین جو سوئٹی کے نام سے بھی جانی جاتی تھی، سویٹی نے دو ہزار چودہ میں پہلی شادی کی۔

اس نے پہلی بیوی کے گھر والوں سے کاروبار کرنے کے نام پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی بٹورے، جہیز کم لگا تو اس پر تشدد بھی کیا۔

اطلاعات کے مطابق کرشنا سین اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان شادی کے فوراً بعد ہی علیحدگی ہو گئی تھی اور اس نے اپریل2017 میں ایک اور شادی کرلی تھی۔

مسلسل مردوں جیسے بال، کپڑے اور رویہ اپنایا لیکن آخر کار اس کے فراڈ کا پول کھل ہی گیا، پولیس نے فراڈ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں