اشتہار

ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اورمراعات کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اورمراعات کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ عطا االحق قاسمی تقرری میں اقرباء پروری واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسکرپٹ رائٹر ایک ماہ کا پچاس لاکھ روپے معاوضہ لےرہا ہے، اس کا حساب کون دے گا؟ کیا عطاءالحق قاسمی کی عہدے پر تقرری انصاف کے مطابق ہوئی؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تقرری میں اقرباء پروری واضح ہے۔ جس وزیر نے ان کی تقرری کی تو انہیں بھگتنے دیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا حکم دے رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ انہوں نے حکومت سے کتنی تنخواہ اور کیا کیا مراعات وصول کیں،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سات دن کے اندر آڈٹ کرکے بتادیا جائے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کئے پرنسپل سیکیریٹری فواد حسن فواد کو دیکھ کر ان سے سوال کیا کہ جی مسٹر کیا نام ہے آپ کا؟ جس پر فواد حسن فواد نے اپنا نام بتایا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فواد صاحب بہت بڑے افسر ہیں انہیں بیٹھنے کا کہا تو انہیں یہ بھی پسند نہیں آیا کہا گیا کہ ہم بیوروکریٹ کی سرزنش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بیورو کریٹس کی عزت کرتے ہیں لیکن قانون پرعمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں