تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ایل او سی: بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، دوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپورجواب، کئی چوکیاں‌ تباہ

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشعال فائرنگ کی، جس سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے. پاک فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسزنے ایل اوسی کے بھمبرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی. بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان سپاہی منیرچوہان اورعامرحسین شہید ہوگئے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا.

یاد رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زاید مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اعداد وشمار پیش کیے تھے کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔

تجزیہ کاروں‌کے مطابق بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے.


ایل او سی کی خلاف ورزی: پاکستان کا احتجاج، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -