تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں شادی کا مہمان ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا

ریاض:سعودی عرب کے علاقے طریف میں شادی میں آیا ہوا مہمان  ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، معافی کے باوجودملزم کو مقامی قانون کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے طریف میں ایک شادی کے دوران میزبان کی ہوائی فائرنگ سے تقریب میں آئے ہوئے مہمان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کا شادی کی تقریب منعقد کرنے والے خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ طریف آیا تھا۔ ہلاک ہونے والا فرد اپنے دوست کے ساتھ تقریب میں شریک تھا کہ اچانک شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

سعودی پولیس کے ترجمان کا میڈیا کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کے والد نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کرتےہوئے کہا ہے کہ’وہ اس مسئلے کو مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتے‘۔

دوسری جانب پولیس نے اہل خانہ کی طرف سے معاف کرنے کے باوجود ملزم کو رہا کرنے کے بجائےمقامی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کو ملکی قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب کے حکام گاہے بگاہے اس قسم کے مواقع پرہوائی فائرنگ سےمتعلق بیان دیتے رہے ہیں کہ ہوائی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام نے  پولیس کو رہائشی محلات، شادی ہالز، اورعوامی تفریح کے مقامات کی نگرانی کرنے والے  محکموں کو پہلے ہی اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں اور قانون شکنی کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دینے کا حکم  بھی دے رکھا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -