تازہ ترین

روس کا بھی برطانوی سفیروں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ

ماسکو: برطانیہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد روس نے بھی برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کو یقینی قراردے دیا۔

روسی وزیر خارجہ نے برطانوی الزامات کو انتہائی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کا یہ اقدام بریگزٹ کے بعد اس کو درپیش مسائل کی وجہ سے ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جب روسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ برطانوی سفارتکاروں کو کب ملک بدر کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد اور یہ میرا وعدہ ہے۔

یہ پڑھیں: برطانیہ نے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدرکرنے کا حکم جاری کر دیا

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور سفارتکاروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں برطانیہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کو درست عمل قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی گئی تھی، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ روس کے حالیہ اقدام سے ثابت ہوا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی نفی کرتا ہے، روس دنیا بھر کے ممالک کی حاکمیت اور سلامتی کو کمزور کرتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -