اشتہار

صرف سوشلزم نظام ہی چین کا تحفظ کر سکتا ہے، چینی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے ملک کی تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پیپلز کانگریس (این سی پی) کے پارلیمانی سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ چین کی پر امن اتحاد کی کوشش ہے، ہم اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا تائیوان کے ساتھ باضابطہ مضبوط رشتہ نہیں ہے، چین ایسے کسی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام جائے کہ تائیوان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

- Advertisement -

شی جن پنگ نے کہا کہ چینی عوام کا مشترکہ خیال ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے ملک کا ایک انچ حصہ بھی اپنے سے علیحدہ نہیں ہونے دیا اور یہ ناممکن ہے۔

این سی پی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی اور چین کو منقسم کرنے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی، صرف سوشلزم نظام ہی چین کا تحفظ کرسکتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ملک مضبوط ہوگا لیکن جارح نہیں ہوگا اور اپنی ترقی باقی دنیا کی قیمت پر نہیں کرے گا، ہمارے عوام اصل ہیرو ہیں، تمام سیاست دانوں کو لوگوں کے مفاد کے لیے سخت محنت کرنا چاہئے۔

یہ پڑھیں: چین: کانگریس نے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کرلیا

واضح رہے کہ چند روز قبل چینی کانگریس نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کیا تھا، ترمیم میں تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس نے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کی تھی۔

گریٹ ہال میں اپنے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے پنے عظیم وژن کا خاکہ پیش کیا اور ملک کو نئی توانائی بخشنے کے اپنے حوصلے کا اعادہ کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں