اشتہار

اسحاق ڈارکی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، پیپلزپارٹی کی چارج شیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکال دیا، جس جماعت نے کشکول توڑنے کی بات کی وہی کشکول لے کر در در پھر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ ملکی معیشت کے حوالے سے چارج شیٹ جاری کر دی ہے، اسلام آباد  میں پپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی بدحالی پر تشویش ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کا معاشی دیوالیہ نکلا۔

ڈار پالیسیوں سے سو دن میں روپے کی قدر میں10فیصد کمی آئی اوراس کمی سے950 ارب کا خسارہ ہوا ہے، نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ جس جماعت نے کشکول توڑنے کی بات کی وہی کشکول لے کر پھررہی ہے، حکومت چین سے دو ارب ڈالر  مانگنےکا کشکول لے کر جا رہی ہے،۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ چار سال تک روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مضبوط رکھا گیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ورلڈبینک نے کہہ دیا ہے کہ پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر خطرہ کی سطح سے نیچے گر گئے ہیں، سرکلرڈیٹ ایک ٹریلین پر پہنچ گیا ہے، آئندہ بجٹ میں حکومت کو ایکسپوز کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی نے کہا کہ ہم نے تاجروں کو دی گئی ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی تھی، کیونکہ ایمنسٹی اسکیم اپنے حلقوں کے لوگوں کو نوازنے کیلئےدی گئی تھی، یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کا کالا دھن سفید کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس آرہی ہیں کہ وزیراعظم کشکول لے کر امریکا گئے ہیں، اداروں کی نجکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکمران یہ گناہ کا کام کررہے ہیں، یہ ہمارے قومی ادارے ہیں بائی ون گیٹ ون بھی ایک اسکینڈل ہوگا، پی آئی اے کا آپ نے جو حشر کیا وہی اسٹیل مل کا ہوگا، یہ لوگ آنے والی نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج چھوڑ کرجارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں