اشتہار

برطانیہ روس کے مطلوب مجرموں کو پناہ دیتا ہے: روسی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: روسی سفیر الیگزینڈر یاکو وینکو نے کہا ہے کہ برطانیہ روس کے مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، روسی شہریوں کے قتل مں براہ راست برطانیہ کے خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس دوران روسی سفیر نے برطانیہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ سابق روسی جاسوس پر استعمال کیمیائی مواد برطانیہ کا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے روس اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں تاہم گذشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی جاسوس کو زہر دینے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پیوٹن

برطانوی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں روس نے بھی رد عمل میں اپنی سرزمین سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جاری تنازعات سے متعلق کہا تھا کہ روس نے برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے سے متعلق حقائق تبدیل اور نہ ہی چھپائے جاسکتے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے روسی صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دے دیا

خیال رہے کہ روس رواں سال جون اور جولائی میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ برطانیہ کا کوئی بھی وزیر اور شاہی خاندان کا رکن اس ایونٹ میں احتجاجاً شرکت نہیں کرے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں