تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مصر صدارتی انتخابات، ابتدائی نتائج: عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری حاصل

قائرہ: مصدر میں رواں ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح سیسی کو واضح برتری حاصل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صدر السیسی کو 21.5 ملین ووٹ ملے جبکہ ان کے مرکزی حریف موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ صرف سات لاکھ ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

مصری الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان پیر کے دن کیا جائے گا، چھبیس تا اٹھائیس مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جارہی ہے۔

مصری حکومت کے مطابق گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ کوششوں کے باوجود ٹرن آؤٹ کم رہا ہے، انتخابات کے حوالے سے تمام متعلقہ ریاستی اداروں نے مل کر اقدامات کیے، اس ضمن میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے مسلح افواج کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔

مصر: صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکا، دو افراد جاں بحق

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے دو روز قبل مصر کے شہر اسکندریہ میں خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے، حملے میں سیکیورٹی قافلے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مصری افواج کے سابق چیف آرمی اسٹاف سومی عدنان کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے غیر قانونی اعلان پر نااہل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی گرفتاری بھی عمل میں ائی، تاہم ان کی نااہلی کے بعد ممکنہ حریفوں کی انتخابات میں حصہ لینے کی راہیں مزید ہموار ہوئیں۔

خیال رہے کہ 2011 میں حسنی مبارک کی تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سے ہی ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق مصر میں جاری صدارتی انتخابات خطے کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -