اشتہار

رومانیہ کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پراگ : جمہوریہ چیک کے صدر زیمان نے بھی امریکی صدر کے متنازعے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کرنے شروع کردیئے ہیں۔ جمہوریہ چیک نے بھی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جمہوریہ چیک کی حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور چیک کے صدر میلوش زیمان نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ چیک نے اپنے قونصل خانے کو یروشلم منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

- Advertisement -

صدر زیمان کا کہنا تھا کہ چیک سفارت خانے کو تین مرحلوں میں یروشلم منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں مغربی یروشلم میں اعزازی قونصل خانہ کھولا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں جمہوریہ چیک یروشلم میں اپنا ثقافتی مرکز کھولے گا، اس کے بعد تیسرے سفارت خانے کو منتقل کیا جائے گا۔

اسرائیل اور چیک کے درمیان معملات طے ہونے کے بعد جمہوریہ چیک یورپی یونین کا دوسرا ملک ہے جس نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پراگ حکومت یروشلم کے معاملے پر یورپی یونین کے اس مشترکہ فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جس کے تحت یروشلم کو مستقبل میں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے۔


امریکہ کےبعد گوئٹےمالا کا بھی اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنےکا اعلان


واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کے صدر میلوش زیمان اسرائیل کے کٹر حامیوں میں سے ہیں، میلوش زیمان نے سب سے پہلے چار سال قبل سفارت خانے کو مغربی یروشلم منتقل کرنے کی بات کی تھی۔

صدر میلوش زیمان نے چیک سفارت خانے کو مغربی یروشلم منتقل کرنے کا اعلان گذشتہ روز اسرائیلی ڈپٹی وزیر خارجہ سے صدارتی محل میں ملاقات کے بعد کیا ہے۔


رومانیہ نے بھی اپنا سفارست خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا


یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر نے کہا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ کافی عرصے سے سردخانے میں تھا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بر اعظم امریکا کے ملک گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس اور رومانیہ کی حکمران حماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لیویا ڈراگانیا نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں