اشتہار

نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دوبارہ خط لکھ دیا.

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، اس ضمن میں‌ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا.

خط میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکا نام شامل ہیں. نیب نے حسن اور حسین کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے.

- Advertisement -

نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجا جائے، لندن فلیٹس ریفرنس ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے.

نیب نے خط میں‌ کہا ہے کہ کیس جس مرحلے میں ہے، اسے دیکھتے ہوئے ملزمان کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے، اس لیے ملزمان کا نام فوری ای سی ایل میں‌ ڈالا جائے.

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے ماضی میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا تھا، مگر ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کی موجودی کے باعث یہ بیل منڈھے نہیں‌ چڑھی.

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں‌ فیصلہ پر عمل درآمد ممکن ہے.


اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں