تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جسٹن ٹروڈو کی جانب سے تنقید کینیڈا کو بہت مہنگی پڑے گی، ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعٓظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے تنقید کینیڈا کو بہت مہنگی پڑے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے اور کینیڈا کے ساتھ ہمارے بڑے مفادات ہیں، وہ لوگ ہماری زرعی مصنوعات لیتے ہیں جو کاشت کاروں، مزدوروں اور کمپنیوں کے لیے ایک غیر منصفانہ امر ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جب میں نے متوازن محصولات وضع کردی تو انہیں یہ بات پسند نہیں آئی، وہ ہمیں تجارت میں قتل کررہے ہیں، یہ ممالک ہمارا استحصال جاری نہیں رکھ سکتے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو بے ایمان اورکمزورقرار دے دیا

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مرکل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ محض ایک دوستانہ مباحثہ تھا اور اس سلسلے میں جو باتیں پھیلائی گئیں وہ بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز کینیڈا میں جی سیون کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان کے لیے اپنی حمایت تجارت کے حوالے سے تنازع کے باعث حیران کن طور پر واپس لے لی تھی۔

ٹرمپ نے اجلاس کی صدارت کرنے والے کینیڈا کے وزیر اعظم پر عدم شفافیت اور کمزور ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -