اشتہار

سراج رئیسانی سپرد خاک، آرمی چیف کی نمازِ جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی / کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اور فخرِ پاکستان سراج رئیسانی کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی.

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گو ابھی ہم مکمل امن تک نہیں پہنچے، مگر دیرپا امن کی منزل بہت قریب ہے.

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی شہید پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم ایک بہادرمحب وطن پاکستانی سےمحروم ہوئے ہیں، سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بطور قوم دہشت گردی، انتہاپسندی کے چیلنجز کو شکست دے کر رہیں گے۔

 کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے لیڈر نواب سراج رئیسانی سمیت 130 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


مستونگ حملے میں شہید سراج رئیسانی کی 23 مارچ کی یادگار ویڈیو سامنے آگئی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں