اشتہار

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 12مرتبہ سزائے موت کا حکم، 30لاکھ روپے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران کو 12مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا، عمران کے خلاف مزید 3 کیسز کے فیصلہ میں 30،30لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے خلاف مزید 3 کیسز کا فیصلہ جاری کردیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو 12 دفعہ سزائے موت کا حکم سنا دیا، مجرم عمران کو تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر30،30لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا دی گئی ہے۔

کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی، یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شیخ سجاد نے سنایا۔ مجرم عمران کیخلاف سات سالہ نور فاطمہ، پانچ سالہ عائشہ اور آٹھ سالہ لائبہ سے زیادتی اور قتل کے مقدمات ہیں۔

- Advertisement -

ملزم کو 5سالہ عائشہ قتل کیس میں چار بارسزائے موت سنائی گئی ،جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا گیا ہے، 8سالہ لائبہ قتل کیس میں چار بارسزائے موت جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپےدیت دینے کاحکم دیا،۔

سات سالہ نورفاطمہ قتل کیس میں بھی مجرم کو چار بارسزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ اور10لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا ہے، مجرم کے خلاف مزید3 بچیوں کے قتل کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں