تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے خبر پر تبصرے سے انکار کیا ہے اور تھوڑی دیر میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، نکی رواں سال کے اختتام تک اقوام متحدہ میں فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔

نکی ہیلی کا اچانک مستعفی ہوجانا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ آج نکی ہیلی کے ہمراہ اہم اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر ہوئی تھیں اور مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت موقف کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔

چار ماہ قبل وائٹ ہاؤس اور نکی ہیلی کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے جب ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے نکی ہیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے روس کے خلاف نئی پابندیوں پر جلد بازی سے کام لیا ہے۔

خیال رہے کہ نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتی تھیں، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مارچ میں وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -