تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

بنگلہ دیش میں‌ انتقامی سیاست کی انتہا، خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمرقید، 19 سیاسی مخالفین کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت کے 19 افراد کو سزائے موت جبکہ اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے حکمراں جماعت کے سیاسی جلسے میں گرنیڈ حملے میں ملوث 19 افراد کو سزائے موت سنائی ہے ان افراد پر 2004 ڈھاکا میں عوامی لیگ ریلی پر گرنیڈ حملے کی منصوبہ بندی اور معاونت کا الزام تھا۔

عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے نگراں سربراہ طارق الرحمان کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے، خود ساختہ جلا وطن رہنما طارق الرحمان پارٹی کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے صاحبزادے ہیں۔

اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء پہلے ہی مقامی جیل میں مقید ہیں جہاں وہ رواں برس فروری سے کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں، ان کی غیرموجودگی میں ان کے بیٹے لندن سے پارٹی کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے تھے۔

وزیر قانون انیس الحق کا کہنا تھا کہ طارق الرحمان کی عمرقید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کے لیے اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے اور انہیں لندن سے گرفتار کرنے کے لیے تمام تر سفارتی اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے سزاؤں کو سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعت کی آواز کو دبایا جارہا ہے، انصاف کے حصول کے لیے اعلیٰ عدلیہ سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ 2004 میں آج کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ایک جلسے میں ہونے والے گرنیڈ حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے، عوامی لیگ نے حملے کی ذمہ داری اس وقت کی حکمراں جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پر عائد کی تھی۔

Comments

- Advertisement -