اشتہار

آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام طے کریں گے، جو عوام کو مشکلات سے بچائے: اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں نشستیں ہارنے کی وجہ حکومتی کارکردگی کو قرارنہیں دیا جا سکتا.

[bs-quote quote=”پانچ بڑی صنعتوں کے لیے گیس سستی کردی ہے، بجلی سستی کرنےکا اعلان کل کریں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”اسد عمر”][/bs-quote]

- Advertisement -

اسدعمر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کا عکس نظرآیا، ہر سیاسی جماعت میں اونچ نیچ ہوتی ہے.

انھوں نے گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے بال بال قرض میں ڈوبا ہوا ہے، اداروں میں لوگ ن لیگ کے اور قانون بھی پچھلی حکومتوں کا ہے.

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو فیصلے کئے وہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سےکرنے پڑے، ن لیگ نے 37فیصد بجلی کی قیمتیں بڑھائی تھیں، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا ن لیگ کا دعویٰ جھوٹا ہے.

اسد عمر نے کہا کہ قرض کے دلدل کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی ہے، پچھلے 5 سال ن لیگ میں ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، 2018میں جو تباہی آئی ہے اس کی ذمے دار 100فیصدن لیگ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پانچ بڑی صنعتوں کے لیے گیس سستی کردی ہے، بجلی سستی کرنےکا اعلان کل کریں گے۔


مزید پڑھیں: معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک ہوگا تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی، اسد عمر


ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیا تو بہت تکلیف سےگزرناپڑےگا،  آئی ایم ایف سے ایساپروگرام طےکرناہے جو عوام کو مشکلات سے بچائے۔ ہم ایسی شرائط نہیں مانیں گے جو پاکستان کے خلاف ہو۔

اسد عمر کے مطابق حکومت پیسے ان جگہوں پر خرچ کرے گی، جس سے عوام کو فائدہ ہو۔ جو بھی پروگرام ہو گا۔ پارلیمنٹ لے کر جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات بڑھا کر ہی مشکل سے نکل سکتے ہیں، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون تیار کرلیا۔ یہ بڑی لعنت ختم ہو گی تو ملک ترقی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں