اشتہار

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق چہلم امام حسینؓ پر سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر میں موبائل سروس بند ہوگی، جن شہروں میں پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یارخان میں شہریوں کے موبائل فون خاموش رہیں گے۔

- Advertisement -

 جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی، کوئٹہ میں موبائل سروس بند ہوگی۔

علاوہ ازایں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

کراچی میں آج رات بارہ سے کل رات دس بجے تک پابندی ہوگی، اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ ، ٹنڈو محمدخان، جامشورو، میرپورخاص، سکھر میں بھی کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں