تازہ ترین

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج صبح گریٹ ہال پہنچے تو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تقریب میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، وزیراعظم پاکستان کےاعزازمیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تیانمن اسکوائر پہنچے تھے جہاں انہوں نے پیپلزہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پربیجنگ میں مذاکرات جاری ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کررہے ہیں۔

پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور باہمی مفاد کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی تھی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

Comments

- Advertisement -