تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کیلی فورنیا، بار میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 13 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے بار میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے بار میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور نے بار میں خودکار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

کیلی فورنیا پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ ہلاک و زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

عینی شاہد 19 سالہ ٹیلر کا کہنا ہے کہ میں اپنی دوستوں کے ساتھ ڈانس فلور پر موجود تھی پھر میں نے دیکھا کہ ایک شخص اسلحہ تھامے اندھا دھند فائرنگ کررہا ہے میں اور میرے دوست نیچے کی جانب لیٹ گئے تھے۔

عینی شاہدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اس نے ہڈ والی شرٹ سے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ رات 11 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا، جب کالج کے طلباء بار میں موجود تھے۔

حملہ آور کی شناخت ہوگئی

امریکی حکام کے مطابق کیلی فورنیا نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی، فائرنگ کرنے والا سفید فام تھا، نام این ڈیوڈ لانگ ہے۔

فائرنگ کرنے والا ڈیوڈ لانگ سابق فوجی ہے، ڈیوڈ لانگ 2008 سے 2013 تک امریکی فوج میں رہا۔

مزید پڑھیں: امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حلہ آور کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بپولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت 46 سالہ مسلح رابرٹ براؤر کے نام سے ہوئی تھی جیسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -