اشتہار

پاک آرمی چیف سے ملنا خوش قسمتی ہے، سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: سکھ رہنما گوپال چاؤلہ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے سکھ رہنما کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کو غلط رنگ دیے جانے پر گوپال چاؤلہ نے کہا کہ کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا۔

[bs-quote quote=”گوردوارے ایسوسی ایشن کا چیئرمین ہوں، بات کو غلط موڑ پر نہ لے جایا جائے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سکھ رہنما”][/bs-quote]

- Advertisement -

سکھ رہنما نے بھارتی میڈیا کی جانب سے اس تنقید پر کہ پاکستان آرمی چیف سے کیوں ملاقات کی، جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ گوردوارے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں، بات کو غلط موڑ پر نہ لے جایا جائے۔

سردار گوپال سنگھ چاؤلہ کا کہنا تھا ’میں نے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملایا، پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔‘

سکھ رہنما نے بھارتی میڈیا سے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور دوستی چاہتے ہیں، منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے بات مت کرو، جنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر منفی باتیں نہ کی جائیں۔


یہ بھی پڑھیں:  کرتار پور راہداری: بھارت سے امن کا فروغ برداشت نہ ہوا


گوپال چاؤلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو اسے اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں، آرمی چیف تو محبتیں چاہتے ہیں، عمران خان اور سدھو صاحب کی بات کریں، منفی باتیں نہ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسبِ معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار پور راہ داری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دیا اور سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کی آرمی چیف کے ساتھ تصویر کو پسِ منظر سے کاٹ کر غلط رنگ دے دیا۔

خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں