اشتہار

مودی کا مذاق بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی ٹرمپ پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افغانستان لائبریری تعمیر کرنے پر ان کا مذاق اُڑا یا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کے دعوے دار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دوست کی جانب سے ہی تمسخر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں مودی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم بار بار افغانستان میں لائبریری بنانے کا بتاتے رہے، مودی چاہتے تھے کہ لائبریری بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ ہم کہیں کہ کتب خانے کے لیے بہت شکریہ، مجھے نہیں معلوم کہ افغانستان میں اسے استعمال کون کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا یوم جمہوریہ، ٹرمپ نے شرکت سے انکار کردیا

دوسری جانب بھارتی حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو بے معنی نصیحت اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

بھارتی حکمراں جماعت کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کو کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان میں دوسرے امدادی عوامل کو جھٹلا رہے ہیں، بھارت افغانستان میں لائبریریوں، سڑکوں، ڈیموں اور اسکولوں کی تعمیر میں کردار ادا کررہا ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان پر ہمیں امریکی صدر کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکی صدر کے تبصرے کا انداز اچھا نہیں تھا جو سراسر ناقابل قبول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں