تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

امریکی وزیرخارجہ جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے، اس موقع پر علاقائی سالمیت اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اگلے ہفتے مشرقی وسطیٰ سمیت خیلجی ممالک کا دورہ کریں گے، جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ اہم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا ہے مائیک پومپیو اس دورے کے دوران علاقائی قیادت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

مائیک پومپیو خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ مصر اور اردن کا بھی دورہ کریں گے اور شام سے ایران کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی، یمن کے بحران او مقتول صحافی جمال خاشقجی سمیت دیگر اہم امور پربھی بات چیت کریں گے۔

ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مائیک پومپیو

خیال رہے کہ امریکی نے شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مائیک پومپیو اس فیصلے کے خلاف ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جب تک مشن مکمل نہ ہوجائے فوج کو واپس نہ بلایا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments

- Advertisement -