تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

شارجہ: جسم فروشی کےلیے بیٹی فروخت کرنے والی ماں کو قید کی سزا

شارجہ : اماراتی عدالت نے لاکھوں درہم کے عوض جوان بیٹی کو فروخت کرنے کے جرم میں والدہ کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی کرمنل کورٹ نے مکروہ فعل کی انجام دہی کے دوشیزہ کو جبراً فروخت کرنے والی ماں کو قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

جنرل پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو 5 لاکھ درہم اور ایک سونے کے شیٹ کے عوض فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

شارجہ کورٹ نے جسم فروشی کےلیے بیٹی کو فروخت کرنے والی خاتون کی معاونت کرنے اور اسے اکسانے کے جرم میں دیگر تین خواتین کو بھی ایک ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی ماں کو خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ’میری ماں نے مجھے زبردستی ہوٹل جانے پر مجبور کیا تاکہ میں خود کو ہوتل میں موجود شخص کے سامنے خود کو پیش کروں، جس نے میری ماں کو مکروہ فعل کی خاطر بھاری رقم ادا کی ہے‘۔

مزید پڑھیں : بھارت میں بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

پولیس افسر نے جج کے سامنے بیان دیا کہ وہ پولیس ٹیم کے ہمراہ ہوٹل گیا تاکہ متاثرہ کو لے کر رقم اس کی ماں کے حوالے کرسکے۔

ایک اور پولیس افسر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ اور اس کی تین ساتھی متاثرہ لڑکی کو پیسوں کی خاطر رقص اور ناجائز جنسی عمل استعمال کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -