اشتہار

حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حب : بیلاکراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 26  افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی تھی، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جب کہ17افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بدقسمت مسافر کراچی سے پنجگور جارہے تھے، حادثے کے بعد کوچ کو آگ لگ گئی، اکثر مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، آگ اتنی شدید تھی تھی کہ جائے وقوعہ پر 26 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، کچھ مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم وہ بھی جل کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرک پر غیرقانونی ایرانی آئل موجود تھا، مذکورہ ٹرک اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے بعد ٹرک پر رکھے آئل کے ڈرموں میں آگ گئی جس نے دیکتھے ہی دیکھتے مسافر کوچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں