اشتہار

معروف فرانسیسی فٹبالر نکولس اینلکا 5 مارچ کو پاکستان آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فرانس کے اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا نے ورلڈ فٹبال سٹارز کےلیے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا، نکولس اینلکا کا کہنا ہے کہ میری شرکت سے پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کےمطابق فرانسیسی اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا کا دورہ پاکستان میں فٹبال کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، نکولس اینلکا 5 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے وار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے۔

نکولس اینلکا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے اور ورلڈ فٹبال اسٹارز ٹور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔

- Advertisement -

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ یقین ہے لاہور اور کراچی میں آئندہ ماہ میرا دورہ ایم ثابت ہوگا، میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے کا منتظر ہوں۔

نکولس انیلکا نے اپنے کیریئر کے دوران چیلسی اور ریئل میڈرڈ سمیت 13 مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 600 سے زائد کلب میچز میں حصہ لیا اور200 سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہےکہ فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا نے 2004میں اسلام قبول کیاتھا اور ان کا اسلامی نام عبداسلام بلال ہے۔

مزید پڑھیں : فٹبال کے عالمی کھلاڑی کاکا ااور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گے

یاد رہے کہ رواں برس 10 جنوری کو معروف فٹبالر کاکا اور لوئس فیگو پاکستان آئے تھے، دونوں اسٹارز نے پاکستان کو نئے سال کا تحفہ دیا تھا۔

کاکا اور فیگو نے پہلے کراچی اور پھر لاہور کا دورہ کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان میں کوچنگ کلینکس اور مختلف کلبز کا جائزہ بھی لیا تھا۔

کاکا اور لوئس فیگو کا کہنا تھا کہ ایشیا کے ایک اور ابھرتے فٹبال ملک میں آنے پر خوشی ہوئی، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں