اشتہار

ویزہ فیس میں کمی اور قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں: پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد کی جانب سے ویزہ فیس میں کمی اور قیدیوں کی رہائی پر مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر کلب سعودی عرب کی جانب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہایت مفید رہا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مذید مستحکم ہوئے ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان سفارتی طور پر مزید مستحکم ہوا ہے۔

- Advertisement -

راجا علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی مشکور ہیں کہ وزیر اعظم عمران خاں کی درخواست پرولی عہد نے ویزہ فیس میں کمی کے ساتھ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال کیا کہ او آئی سی کے اجلاس میں شریک ممالک نے مل کر کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیتے ہوئے بھارتی فوج کی کشمیر میں موجودگی کی جانب سے مذمت بھی ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

راجہ علی اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا بھیجا ہوا زر مبادلہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب سے سردار عبدالرزاق، حاجی احسان دانش، صداقت حسین، وسیم ساجد اور سردار محمد نعیم نے بھی خطاب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں