تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیےکوئی جگہ نہیں، پاکستان کاجیش محمدسےکوئی تعلق نہیں، بھارتی جنگی جنون میں مبتلاہے، انتخابات سےقبل کچھ بھی ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ، دہشت گرد تنظیموں کےخلاف اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

[bs-quote quote=”اس بار پاکستان آخری دفعہ آئی ایم ایف سے رجوع کرےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم "][/bs-quote]

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی معیشت کومضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس بار پاکستان آخری دفعہ آئی ایم ایف سے رجوع کرےگا، چین نے ہمیشہ پاکستان کےساتھ تعاون کیا، اس کے شکرگزار ہیں۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا نریندر مودی میزائل حملے سے دونوں ملکوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئے، پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیےکوئی جگہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا تاثرغلط ہےکہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکاہے، بھارتی جنگی جنون میں مبتلا ہے، انتخابات سے قبل کچھ بھی ہوسکتاہے۔

مزید پڑھیں : بھارتی انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اورکشمیرمیں ان کی سخت پالیسیوں کانتیجہ ہے۔

یاد رہے 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مکمل طور پر چوکنے ہیں،  بھارتی انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ، ڈو مور کہنے والا امریکا ہماری تعریف کر رہا ہے۔ امریکا کو سمجھ ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔

Comments

- Advertisement -