اشتہار

’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ایک خاتون مداح نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔‘

حدیقہ کیانی نے اس موقع پر خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خواتین کو بڑی عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں، میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے یہ الفاظ کہے میں چاہتی ہوں انہیں کوئی اور تنگ نہ کرے۔

- Advertisement -

گلوکارہ نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی عمر ایک دن زیادہ ہونی ہے، آپ سب کا وزن بھی بڑھے گا یا کم ہوگا، آپ کے چہرے پر بھی جھریاں نمودار ہوں گی، آپ کی کامیابی کے باوجود معاشرہ کو آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ایک دوسرے کی مدد کرو اور آگے بڑھنے میں مدد کرو اور جہاں تک اللہ اللہ کرنے کی بات ہے تو ہمیں ہر عمر میں اللہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں اب اس رواج کو ختم کردینا چاہئے کہ 35 سال کا ہونے کے بعد خواتین کو خود کو کمرے تک محدود کرلینا چاہئے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہئے۔

Hadiqa Kiani shuts down ageist troll

حدیقہ کیانی نے کہا کہ اگر اللہ مجھے ہمت دے گا تو میں 55، 65 اور 75 برس کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں گی اور معاشرے کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ مجھے کس طرح زندگی گزارنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں