تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا اور کہا چین سے اقتصادی وسماجی شعبوں میں روابط مزید بڑھیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملکی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا ، اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے کابینہ کودورہ چین پربریفنگ دی جبکہ وزیرمنصوبہ بندی نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر آگاہ کیا۔

وفاقی کابینہ کو چین سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی تفصیلی آگاہ کیاگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا چین سےاقتصادی وسماجی شعبوں میں روابط مزیدبڑھیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملکی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں متعددنکات اور سی ای سی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں کی منظوری دی گئی۔

پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کےلئےکابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا، پروگرام کے لئے 200ارب کی خطیررقم نوجوانوں کیلئے مختص ہوگی جبکہ کابینہ پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لیا۔

آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھیں ،کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -