تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی میں آئل ٹینکرالٹ گیا، ایک شہری جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں آئل ٹینکر الٹ گیا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد جب ٹینکر کو ہٹایا گیا تو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

تفصیلا ت کےمطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حادثے کے سبب آئل ٹینکر کو الٹے دسگھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد اسے ہٹایا گیا، ٹینکر کے نیچے ایک شہری کی لاش موجود تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، میت سر تا پا تیل میں ڈوبی ہوئی تھی۔

حادثے میں ٹینکر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونےوالے شہری کی میت جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جہاں اسے شناخت کے مرحلے سے گزارا جائے گا۔

آئل ٹینکر الٹنے کے بعد حسبِ معمول شہریوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور کنستروں میں تیل بھرنے میں مصروف ہے، شہریوں کا یہ نامناسب عمل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل جمع کرنے والوں میں بڑی تعداد عام افراد کے بجائے کسی منظم مافیہ کے کارندوں کی ہے ، جو تیل کو باقاعدہ کنستروں میں بھر کر سوزوکی پک اپ میں لوڈ کرکے لے جارہے ہیں۔

تاحال انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں اور آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹینکر کو ہٹایا نہیں گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا ہے۔

جائے وقوعہ پر پولیس کا عملہ موجود ہے لیکن شہریوں کی کثیر تعداد کے سبب ان کی جانب سے محض زبانی وارننگز پر ہی اکتفا کیا گیا اور شہریوں کو وہاں سے منتشر کرنے کے لیے عملی اقدامات کے بجائے پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سے دو سال قبل پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے احمدپورشرقیہ میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر سے بہتے آئل میں آگ لگ گئی تھی ُ جس کے نتیجے میں موقع پر 170 افراد جاں بحق اور140 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر کا ڈرائیور بھی دورانِ علاج چل بسا تھا۔

ڈرائیور نے اسپتال میں علاج کے دوران بیان دیا تھا کہ اس نے آئل ٹینکر پلٹنے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی‘ اور اسی دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اتنا بڑا جانی نقصان پیش آیا۔

حیرت انگیز طور پر ماضی قریب میں اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجود بھی شہریوں نے ہوش کے ناخن نہیں لیے ہیں اور چند پیسوں کے لیے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر تیل بھرنے میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -